فکسنگ کے خلاف بورڈ کوئی مثال قائم کرنے میں ناکام رہا

سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بورڈ نے ماضی میں اگر کوئی مثال میچ فکسنگ کے معاملے میں ملوث کھلاڑیوں کےلیے قائم کی ہوتی تو آج ہمیں بدنامی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ بہت ساری چیزوں کو دیکھ کر چلنا پڑتا ہے اور سخت فیصلے کرنے ہوتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم نے ماضی میں اس بارے میں نہ کچھ کیا اور نہ ہی مثالیں قائم کیں جس کے بعد اس طرح کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ ماضی میں ہم سے بہت غلطیاں ہوئیں، ہم نے وہاں مثالیں قائم نہیں کیں لیکن اب وقت ہے کہ محمد حفیظ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں ،وہ درست کہہ رہا ہے، اب آپ قوانین بنائیں اگر اس قسم کے معاملات سے مستقبل میں بچنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ کرکٹر محمد حفیظ نے بھی حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کےلیے سخت قوانین بنانے چاہییں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button