فیاض چوہان تو اپنی بیوی سے بھی وفادار نہیں ہے

ملکہ تنازعات کا خطاب پانے والی معروف ٹاک سٹار حریم شاہ نے سندھ کابینہ کے وزیر سے شادی کے دعوے کے بعد اب پنجاب کے بڑبولے وزیر فیاض الحسن چوہان کی اصلیت بے نقاب کرنے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو بیان میں کہا کہ فیاض چوہان میرے متعلق بے بنیاد باتیں کر کے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں اور خود کو صادق اور امین ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے اور ان کے مکروہ چہرے کی حقیقیت مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص اپنی دونوں بیویوں کا وفادار نہیں ہے اس کی کسی بات پر یقین نہیں کیا جا سکتا۔
اپنی ایک ویڈیو میں حریم شاہ نے فیاض چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمہاری عزت کرتی تھی، جب بھی میڈیا والے مجھ سے تمہارے بارے میں پوچھتے تھے میں تمہاری اصلیت چھپاتی تھی، میں نے ہمیشہ یہی کہا کہ فیاض الحسن بہت اچھے انسان ہیں۔ ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ فیاض چوہان میں تمہیں سب کے سامنے بےعزت اور بدنام نہیں کرنا چاہتی، میں نہیں چاہتی کہ تمہارا سیاسی کیریئر خراب ہو، مجھے اور اللہ کو معلوم ہے کہ تم کیسے انسان ہو۔ اور اگر میں نے عمران خان کو تمہاری اصل حقیقت بتا دیں تو وہ تمہیں دھکے مار کر پارٹی سے نکال باہر کرے گا۔ فریم نے فیاض چوہان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میرے بارے میں فضول بکواس کرنا بند کر دو ورنہ میں تمہارا اصل چہرہ سب کے سامنے بے نقاب کر دوں گی۔
حریم شاہ نے فاروق ستار سے متعلق ویڈیو میں کہا کہ وہ بھی جھوٹ نہ بولیں کہ میں کسی کے ساتھ ان سے ملنے کراچی آئی تھی، ہماری ملاقات کراچی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں ہوئی تھی، اور وہ خود مجھ سے ملنے کے شوقین تھے۔ ٹک ٹاک اسٹار نے مزید کہا کہ فاروق ستار چھ ماہ سے درخواست کر رہے تھے کہ آپ جب بھی کراچی آئیں تو میری مہمان ہوں گی، جب میں کراچی آئی تو فاروق ستار خود چل کر ہوٹل میں میرے کمرے میں آئے، لہازا اب وہ عوام کے سامنے جھوٹ نہ بولیں۔ حریم شاہ نے ستار اور چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ لوگ اپنی بیویوں کے ساتھ وفا کریں، میں بہت جلد آپ کی بیویوں کو آپ کے کرتوت بتاؤں گی پھر ان کو معلوم ہوگا کہ آپ دونوں کس قسم کے لوگ ہیں اور کسی حرکتیں کرتے ہیں۔ حریم نے کہا کہ آپ دونوں اس قابل نہیں کہ میں اپنے نام کے ساتھ آپ کے نام جوڑوں، میں آپ دونوں کو اس قابل نہیں سمجھتی اور نہ ہی کبھی سمجھوں گی۔
یاد رہے کہ متنازع ویڈیوز اور دعوے کرنے والی حریم شاہ اپنی سندھ کابینہ کے ایک وزیر سے شادی کے دعوے کو تاحال ثابت نہ کر سکیں۔ حریم شاہ نے گزشتہ ماہ 28 جون کو پی پی پی رہنما سے شادی کا دعویٰ کرتے وقت ہی کہا تھا کہ وہ 4 جولائی کو ہنی مون کے لیے ترکی جائیں گے اور وہاں سے واپسی پر وہ کراچی میں آکر ولیمے کی تقریب منعقد کریں گے۔ حریم شاہ نے اگرچہ پیپلز پارٹی کے رہنما سے شادی کا دعویٰ کیا تھا لیکن انہوں نے کسی بھی صوبائی وزیر یا رکن اسمبلی کا نام نہیں لیا تھا۔
ان کے دعوے کے بعد پیپلز پارٹی کے بعض رہنماؤں کے ساتھ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر شیئر کی گئیں، جس کے بعد رکن اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی، تیمور ٹالپر اور مرتضیٰ وہاب نے بھی ٹک ٹاک اسٹار سے متعلق اپنی خبروں کو مسترد کیا تھا۔
بعد ازاں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی مذکورہ معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹک ٹاک اسٹار کا دعویٰ صرف ’شوشہ‘ ہے اور یہ سب کچھ مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے کیا گیا۔ بعد ازں 5 جولائی کو حریم شاہ نے ترکی کی لوکیشن استعمال کرتے ہوئے دو ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں مگر انہوں نے شادی کے دعوے پر کوئی بات نہیں کی تھی۔ اب ان کی شادی کو تقریبا 2 ہفتے ہونے والے ہیں، تاہم تاحال انہوں نے اپنے دعوے کو سچ ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، تاہم انہوں نے انسٹاگرام پر جاری کی گئی نئی ویڈیوز میں دیگر سیاست دانوں پر الزامات کی بارش کردی ہے۔
حریم شاہ نے 9 جولائی کو انسٹاگرام پر دو مختصر ویڈیوز شییئر کیں، جن میں وہ فیاض چوہان اور فاروق ستار پر الزامات لگاتی دکھائی دیں۔
