فیصل آباد میں چھوٹی بچی پر ظالم افراد کاسرعام بے رحمانہ تشدد

فیصل آباد میں کم عمر بچی کو سرعام روڈ پر مرد اورخواتین کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم عمربچی کو مرد اورخواتین نے تھپڑ مارے اور بالوں سے پکڑ کر کھینچا، دھکے دیے، سڑک پر بھی پھینکا۔
فیصل آباد کے مدینہ ٹاؤن تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کے مطابق کم عمر بچی پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور یہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں درج کیاگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے نوٹس پرفیصل آباد پولیس نے فوری ایکشن لیا اور بچی پر تشدد کرنے والا ملزم رانا منیر گرفتار کرلیا۔
https://twitter.com/Sanamjamali6/status/1335215866988945408
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ متاثرہ بچی کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Arrested!!
@SarahAhmad_PTI @fsdpolice https://t.co/GgM8jdIndb pic.twitter.com/uZIj5VHtJc— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) December 5, 2020
چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی جانب سے فیصل آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر خاتون کے بہیمانہ تشدد کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔تاہم لوگوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ بچی کو خاتون کی جانب سے زیادہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس لیے صرف مالک مکان کی بجائے دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں چند افراد کو ایک کم سن لڑکی پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بتایا گیا ہے کہ تشدد کا نشانہ بننے والی بچی 12 سالہ گھریلو ملازمہ ہے جس پر مالکان کی جانب سے تشدد کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون سڑک پر کھڑے ہو کر بچی پر بہیمانہ تشدد کر رہی ہے۔معصوم بچی چیختی چلاتی رہی لیکن کوئی اس کی مدد کو نہ آیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کے ساتھ ساتھ اس کے بچے بھی گھریلو ملازمہ پر تشدد کر رہے ہیں۔جبکہ ایک شخص کو جانب سے بھی بچی کے منہ پر تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
