فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی کی کورونا رپورٹ منفی آگئی

فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔ایدھی حکام کے مطابق سعد ایدھی سمیت 4 افراد کا ٹیسٹ کروایا گیا جن میں والنٹیئر، ڈرائیور اور اسلام آباد کے ایدھی سینٹر کے انچارج بھی شامل ہے۔ ان تمام افراد کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔
ایدھی حکام کا مزید کہنا ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں فیصل ایدھی کی ملاقات کن کن افراد سے ہوئی ہے۔دو روز قبل ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کوروناوائرس کا شکار ہوئے تھے اور رپورٹ پازیٹیو آگئی تھی، انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ 2 روز قبل کرایا تھا، جس کی رپورٹ منگل کو آئی تھی۔فیصل ایدھی کے صاحبزادے سعد ایدھی نے فیصل ایدھی کے کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فیصل ایدھی اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فیصل ایدھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ سعد ایدھی نے کہاکہ ان کے خاندان کے دیگر افراد کراچی میں ہی ہیں، صرف میں والد کے ساتھ اسلام آباد میں ہوں۔ ایدھی حکام نے بتایا کہ فیصل ایدھی میں کورونا کی کوئی بھی علامات نہیں تھیں انہوں نے 2 روز قبل احتیاطاً کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آ گیا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اسلام آباد میں 16 اپریل کو سر درد اور بخار محسوس ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ 2 روز تک یہی علامات رہیں تو دوستوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا، اب بظاہر کوئی علامت نہیں لیکن ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر نے ایک ہفتے تک آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔فیصل ایدھی کے بعد وزیراعظم عمران خان کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو نیگیٹو آیا تھا۔ کہ وزیراعظم عمران خان نے 15 اپریل کو ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی سے ملاقات کی تھی جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ بدھ کے شام کو آئی۔ وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا۔ شوکت خانم اسپتال کے ماہرین نے گزشتہ روز وزیراعظم کے نمونے لیے تھے۔ خوش قسمتی سے وزیراعظم اس مہلک وائرس سے محفوظ ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی مشیرِ اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ وزیراعظم اور انکی فیملی کا ایک ٹیسٹ پہلے ہوچکا تھا جس کا نتیجہ منفی آیا تاہم اب فیصل ایدھی سے ملاقات کے بعد ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا۔
