فیصل واؤڈا کی سینیٹ نشست پر بحالی کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے فیصل واؤڈا کی سینیٹ نشست پر بحالی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے فیصل واؤڈا کی سینیٹ کی نشست خالی ہونیکا نوٹیفکیشن واپس لے لیا اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما کی 10 مارچ کو سندھ کی جنرل نشست سے کامیابی کا نوٹی فکیشن بحال کردیا۔

فیصل واؤڈا کی بحالی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد الیکشن کمشن نے نثار کھوڑو کی سینیٹ کی نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سینیٹ کی نشست پر بحالی کے بعد فیصل واؤڈا استعفیٰ دیں گے جس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ کی جرنل نشست پر دوبارہ انتخاب کروائے گا۔

Back to top button