فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں اضافہ
7 فروری, 2026

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی فی یونٹ 28 پیسے مہنگی کی گئی ہے، جس کا اطلاق فروری کے ماہانہ بلوں میں ہوگا۔
یہ اضافہ کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر لاگو ہوگا، تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔
واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 48 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست جمع کرائی تھی، جس پر نیپرا نے جزوی اضافہ منظور کیا۔
7 فروری, 2026
