قائم مقام صدر کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت

چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، حاضری کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسائل ضرور ہیں، حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کےلیے سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے کہا تھا آپ نے پنجاب اسمبلی توڑکر غلطی کی، ملک کےلیے سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا، تحریک انصاف بھی مذاکرات پر آئے، گفتگو کا راستہ کھلا رہنا چاہیے۔
