”قسمت بدلنےکادعویٰ کرنیوالے گٹرکےڈھکن لگوادیں“
گورنر سندھ کی بلاول بھٹو پرکڑی تنقید
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ قسمت بدلنے کا دعوی کرتےہیں لیکن ڈھکن نہیں بدل سکتے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عباسی شہید اسپتال کادورہ کیا جس دوران انہوں نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی قسمت بدلنے کے بیانات دینے سے پہلے شہر میں گٹر کے ڈھکن لگوادیں۔انھوں نے کہا کہ سیاستدانوں کومیچ کھیلنے کی کیا ضرورت ہے وہ ویسے ہی عوام سے کھیل رہے ہیں۔
گورنر سندھ نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے عباسی شہیداسپتال کا 700 کا اسٹاف مانگ لیاہے، عملہ نہ ہونےکی وجہ سے آپریشن تک رک گئے ہیں، اسپتال کے اوپرکا حصہ یو این او بنارہا ہے، حکومت کہاں ہے؟ اسپتال میں مریض کے واش روم تک کی جگہ نہیں۔میئر سے درخواست ہے کہ اسپتال کی ایمرجنسی ٹھیک کردیں۔