قومی ائیرلائن نے لاہور سے لندن فضائی آپریشن شروع کرنےکا اعلان کر دیا

قومی ائیرلائن نے لاہور سے لندن کے لیے فضائی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پہلی پرواز پی کے 757، 30 مارچ کو لاہور سے لندن روانہ ہوگی، اور لندن میں یہ پرواز ہیٹرو ایئر پورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کرے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ چھ سال کے وقفے کے بعد پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے، اور لندن قومی ائیرلائن کے ابتدائی بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ ہے۔ نئی پروازوں کے آغاز کے بعد برطانیہ کے لیے قومی ائیرلائن کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد سات ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پابندیوں سے قبل قومی ائیرلائن پاکستان سے لندن کے لیے ہفتہ وار 10 پروازیں چلا رہی تھی، اور مستقبل میں لندن کے لیے پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

اسی طرح، قومی ائیرلائن نے پہلے ہی اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار تین پروازوں کا اعلان کر دیا ہے، جو 29 مارچ سے شروع ہوں گی۔

Back to top button