قومی اسمبلی کااجلاس طلب کرنے کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال

وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کااجلاس کی طلبی کے لئے سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعدقومی اسمبلی کے اجلاس کاباقاعدہ شیڈول جاری کر دیا جائے گا ۔ آئندہ اجلاس میں قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کے عمل کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا۔
سپیکر ایاز صادق ایوان میں قائد حزبِ اختلاف کی تعیناتی کے طریقہ کار سے آگاہ کریں گے ۔ اپوزیشن کی ایوان میں عددی پوزیشن اور سیاسی صف بندی اس عمل میں اہم کردار ادا کرے گی۔
اجلاس میں مہنگائی ، معاشی صورتحال ، داخلی سلامتی ، توانائی بحران اور گورننس سے متعلق امور پر بھی بحث ہو گی ۔
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق بل آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چودہ جنوری کو طلب کرنے کیلئے سمری صدر کو ارسال کی جا چکی۔ ایوان بالا میں قائد حزاب اختلاف کی تقرری اور قانون سازی آئندہ سیشن کی ممکنہ کارروائی کا حصہ ہوگی۔
