آئینی ترامیم :قومی اسمبلی کااجلاس 17اکتوبر کو طلب

مجوزہ آئینی ترمیم کی منظوری کےلیے قومی اسمبلی کا اجلاس17اکتوبر کو طلب کرلیاگیا۔

سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس 17اکتوبر کو شام 4بجے شروع ہوگا۔

آئینی ترمیم کامسودہ پیش کیاجائے گا

قومی اسمبلی اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظوری کےلیے پیش کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو اجلاس بلانے کےلیے تیاریوں کی ہدایت کر دی گئی۔

شہباز حکومت آئینی ترمیم کب پارلیمنٹ میں پیش کرنے والی ہے؟

واضح رہےکہ قومی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے آئینی ترمیمی بل کی منظوری کے لیے 224 اراکین کی حمایت درکار ہے مگر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ک مطابق قومی اسمبلی میں اس وقت حکمراں اتحاد میں شامل پارٹیوں کے اراکین کی مجموعی تعداد 215 ہے۔

ارکان کی تفصیل سامنے  آگئی

ان میں مسلم لیگ (ن) کے 111، پیپلز پارٹی کے 70، ایم کیو ایم کے 22،مسلم لیگ (ق) کے پانچ استحکام پاکستان پارٹی کے چار،مسلم لیگ ضیا، باپ اور نیشنل پارٹی کا ایک ایک رکن شامل ہے۔

ڈاکٹرعاصم کوعمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی،واپس روانہ

ماہرین کاکہنا ہے کہ آرٹیکل 63 اے سے متعلق سپریم کورٹ کےفیصلے کے بعد اب منحرف رکن کا ووٹ کاسٹ ہوسکے گا۔ لہٰذا حکومت کےپاس پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان کے ووٹ توڑنے کا آپشن ہوگا۔

Back to top button