قومی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا ،مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان کردیا۔قومی کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو کپتان شان مسعود کی قیادت میں آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں وہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 سے18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن میں ہوگا جبکہ سڈنی 3 سے 7 جنوری تک تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔
پی سی بی نے دورے کےلیے نوید اکرم چیمہ کو ٹیم منیجر، محمد حفیظ کو ڈائریکٹر مینز ٹیم، ایڈم ہولیوک کو بیٹنگ کوچ، عمرگل کو فاسٹ بولنگ کوچ، سعید اجمل کو اسپن بولنگ کوچ جبکہ عبدالمجید کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
منصور رانا اسسٹنٹ ٹیم منیجر، شاہد اسلم اسسٹنگ بیٹنگ کوچ، سائمن گرانٹ ہیلمٹ کو ہائی پرفارمنس کوچ، ڈریکس سائمین کو اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
دورہ آسٹریلیا پر کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، طلحہ اعجاز، ٹیم اینالسٹ، لیفٹننٹ کرنل (ر) اختر حسین ٹیم سیکیورٹی منیجر، رضا راشد کیچلو ٹیم میڈیا منیجر، عمار احسن وڈیوگرافر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
پی سی بی کے مطابق ڈاکٹر سہیل سلیم ٹیم ڈاکٹر اور ملنگ علی ٹیم میسیور ہوں گے۔
