قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بریڈ برن نے غلطیاں تسلیم کرلیں

ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم گرانٹ بریڈ برن کاکہنا ہے کہ عام حالات میں ایسا یکطرفہ ماحول نہیں ہوتا لیکن میرا خیال ہے کہ ہم نے بطور ٹیم بھی بڑے میچ کے ساتھ انصاف نہیں کیا، ہمیں آج مزید جارح ہونے کی ضرورت تھی، ہم ایک موقع پر اچھا کھیل رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ انڈین فینز بھی یہی چاہتے ہوں گے کہ پاکستانی سپورٹرز بھی یہاں ہوتے، یہ ورلڈ کپ میچ سا ماحول نہ لگا، ہمارا میوزک بھی نہیں تھا، ہمارے سپورٹرز گراؤنڈ میں نہیں تھے، ماحول تو یکطرفہ ہونا تھا۔میرا نہیں خیال کے اس سے پلیئر پر کوئی خاص اثر ہوتا ہے لیکن ہمیں آج کے میچ میں سپورٹ کے حوالے سے کوئی مختلف توقع نہ تھی، سو فیصد کراؤڈ مخالف ٹیم کے حق میں تھا۔

 بریڈ برن کا مزید کہنا تھا کہ آج انڈیا نے بالکل ویسا ہی کھیلا جیسا ہم پلان کرکے آئے تھے، آج کے میچ میں کنڈیشنز کافی مختلف تھیں، ہم ہر میچ میں سیکھنے کی کوششش کرتے ہیں، ہم نے دو فتوحات سے سیکھا، آج کی شکست سے بھی سیکھیں گے، ورلڈ کپ کا ہر میچ اہم ہے، ہر حریف سخت ہے۔ ہم یہاں ہارنے نہیں آئے، پلیئرز میں صلاحیت ہے تاہم آج اپنی صلاحیت کے مطابق نہیں کھیل سکے، شکست پر ٹیم دلبرداشتہ ہے لیکن ہم نے اب بھی تین میں سے دو میچز جیتے ہوئے ہیں۔

Back to top button