قومی کرکٹر احمد شہزاد کے گھر بیٹی کی پیدائش
قومی کرکٹر احمد شہزاد کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔احمد شہزاد نے ٹوئٹر پر جاری پیغام کے ذریعے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے جذبات سے بھرپور لہجے میں لکھا کہ ‘مجھے بیٹی سے نوازا گیا ہے، اللہ عظیم ہے’۔بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دیتے ہی کرکٹر کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے لکھا ‘ماشاء ﷲ مبارک ہو بھائی’۔شاہد آفریدی نے احمد شہزاد کیلئے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘بہت بہت مبارک ہو، تم خوش قسمت ہو’۔اس کے علاوہ دیگر کرکٹرز کی جانب سے بھی احمد شہزاد کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔