قوم عمران خان کی خانہ جنگی کی کوشش ناکام بنا دے گی

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے عمران نیازی اگر ملک میں خانہ جنگی کرانا چاہتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے، قوم یہ سازش ناکام بنادے گی، اسے عوام پر ظلم کا خمیازہ بھگتنا ہوگا، قوم ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں کو معاف نہیں کرے گی۔

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عمران خان اگر ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتا ہیں تو یہ اس کی بھول ہے، قوم اسے نہیں چھوڑے گی، یہ قوم عمران نیازی کو معاف نہیں کرے گی، تمہارا گریبان ہوگا اور اس قوم کا ہاتھ ہوگا، عمران نیازی نے اس قوم کو اخلاقی طور پر تباہ کردیا ہے، جو الفاظ انہوں نے استعمال کیے اس سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے، عمران خان نے اخلاقیات اور سماج کو تباہ کر دیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا عمران نیازی دن رات نیب پر سوار رہتا تھا، نیب الٹا ہوگیا، ایک دھیلے کی کرپشن نہیں نکال سکے،عمران خان نے شہزاد اکبر کو ہدایات دیں کہ جیل میں مجھے زمین پر سلایا جائے، جمہوریت ہوگی اور ملک آگے چلے گا، 2018 میں میثاق معیشت کا کہا تھا جسے ٹھکرا دیا گیا۔

انہوں نے کہاعمران خان کے پتھر دل کی وجہ سے ہسپتال کے3 سال ضائع ہوگئے، عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں مخالفین کو دیوار سے لگایا،پی کے ایل آئی کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز کو بحال کر دیاہے،ماضی میں اسپتال کو بے پناہ نقصان پہنچایا گیا، بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر سعید کو بحال کر دیا گیا ہے، منصب سنبھالتے ہی ڈاکٹرسعید اختر سے رابطہ کیا اور وہ امریکاسے واپس آئے،پی کے ایل آئی میں 50 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوگا،جن کے پاس روٹی کھانے کو پیسے نہیں، وہ علاج کہاں سے کرائیں گے، صاحب حیثیت کے علاج سے ہونے والی آمدن غریب مریضوں پر خرچ ہوگی۔

انکا کہنا تھاپی کے ایل آئی پر20 ارب روپے لگے تھے ، عمران نیازی کو مخالفین کو دیوار سے لگانے سے فرصت نہیں تھی، عمران نیازی کے پاس اسپتال، سڑکوں اور خوشحالی کے لیے فرصت نہیں تھی، کئی لاکھ لوگ بے روزگار ہوگئے، ایک نوکری نہیں ملی، عمران نیازی کے پاس سوائے گالم گلوچ کے فرصت نہیں تھی، نئے پاکستان کی بات کرنے والے نے عوام کو ایک سبسڈی نہیں دی، سیکڑوں مریض اللہ کو پیارے ہوگئے، جن کا علاج ہوسکتا تھا، عمران نیازی پتھر دل ہیں۔

Back to top button