لانگ مارچ اور استعفوں بارے نواز شریف کا خود رابطوں کا فیصلہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں لانگ مارچ کی تاریخ اور اسمبلیوں سے استعفوں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے خود رابطےکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لندن میں موجود ن لیگ کے قائد نواز شریف خود آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے رابطے کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ نواز شریف پیپلزپارٹی کی قیادت کو استعفوں اور لانگ مارچ پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب ن لیگ نے کل پی ڈی ایم کے اجلاس میں استعفوں اور لانگ مارچ پر بھی اپنا واضح مؤقف پیش کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button