لانگ مارچ خونی ہوسکتا ہے، اسٹیبلشمنٹ مداخلت کرے

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ خونی ہوسکتا ہے لہٰذا اسٹبلشمنٹ کو مداخلت کرنی چاہیے۔
لال حویلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے منع کیا ہے کہ مقتدر حلقوں اور اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں کرنی۔ آج سے 21 دن پہلے ہمارے حالات دن اتنے اچھے نہیں تھے، اب لوگ سب جان چکے ہیں، جن پرفرد جرم لگنی تھی ان کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بنادیا گیا۔
انکا کہنا تھامسجد نبوی میں نعرے نہیں لگے لوگ ہوٹلوں سے نکلے تھے، صرف 2 ووٹوں کا فرق ہے 20 کروڑ ریٹ تھا ہم 25 کروڑ لگائیں تو کل یہ حکومت گر جائے گی، عمران خان کی کال پر فیصلہ مئی کے مہینے میں ہوجائے گا، یہ بھی ہوسکتا ہے ہم بھی نہ رہیں وہ بھی نہ رہیں جھاڑو ہی پھر جائے۔
انہو ں نےکہاجیلیں ہمیں ڈرا نہیں سکتیں، ہتھکڑی ہمارا زیور ہے، رات 12 بجے تک عمران خان میٹنگ کرتا ہے، عمران خان کے پاس آئیڈیا ہے میڈیا کے ساتھ شئیر نہیں کرسکتے، میرا بھتیجا مسنگ ہے، اس کی ٹریننگ ہونی چاہیے اس کا اندر رہنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں کوئی سازش نہیں ہونی چاہیے، فئیر الیکشن ہونے چاہیے۔
شیخ رشید نے کہا میرے خلاف لاتعداد شہروں میں مقدمات درج کرائے ہیں، فیصل آباد والا مدعی رانا ثناء اللہ کا خاص بندہ ہے، میں اجرتی قاتل سے نہیں ڈرتا مجھے بتائیں کس تھانہ میں گرفتاری ڈالوں۔ پہلے دن 3 سو افراد کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا جن پر منشیات کے مقدمات تھے، ثابت ہو گیا ان لوگوں سے عوام نفرت کرتی ہے، مسجد نبوی کا وقوعہ مسجد کی حدود سے باہر ہوا ہے، فرد جرم والے بوٹ پالش کرکے آگئے۔
انکا کہنا تھا میرے شہر کی فضا بڑی خوفناک ہے اس ملک میں مداخلت کو فوج کے خلاف کیا جا رہا ہے، پاک فوج کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے، بھٹو کے دور میں لوگوں نے اپنے آپ کو آگ لگا دی تھی عمران خان کی کال پر ایسا ہو سکتا ہے، مطالبہ صرف الیکشن ہے اور میں اداروں اور مقتدر طاقتوں اور اسٹیبلشمنٹ سے اپیل کرتا ہوں جلد از جلد الیکشن کروائیں اگر یہ ماحول رہا تو حالات عمران خان کے ہاتھ سے نکل جائیں گے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھاایک سازش ہو رہی ہے 30 دن بڑے اہم ہیں حالات کو کنٹرول کر لیا جائے، میں حالات کو سمجھتا ہوں اور ٹھنڈا رکھنا چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری سولویں وزارت ہے اور کتاب میں لکھا ہے میری عظیم فوج کا وقار بلند رہے، جمہوریت برقرار رہےعمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، جتنے شہروں میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ایک ہی جیسے دفعات ہیں، لانگ مارچ خونی ہو سکتا ہے ملک کے حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔ملبہ کہیں اور ڈالا جا رہا ہے 20 کروڑ روپے پر بکنے والے اپنے علاقہ کی مسجد میں نماز ادا نہیں کر سکتا ہے۔ مجھے اعزاز حاصل ہے خانہ کعبہ کی چھت پر بھی نماز پڑھی ہے۔ عمران خان ان کو ساڑھے تین سال سے ایکسپوز کر رہا ہے، بلو رانی وزیر خارجہ بن گیا یا بن گئی میں بتا رہا ہوں 31 مئی تک حل نکالیں۔
انہوں نے کہاضمانت کے لیے گیا تو صرف اس وجہ سے جاؤں گا کہ حالات خراب نہ ہوں، میرا بھتیجا مسنگ ہے بتاتے نہیں وہ کہاں ہیں، راشد شفیق کو پانچ مہینے رکھ لیں لیکن بتائیں وہ کہاں ہے، ہمارا خاندان عمران خان کی قربانی کے لیے منتخب ہوا، آصف زرداری نے پنجاب میں خانہ جنگی کے لیے رانا ثناءاللہ کو وزیر داخلہ لگایا، الیکشن کمیشن بیٹھ کر بات کرے الیکشن کی تاریخ دے۔ شیخ رشید نے کہا نواز شریف نے فوج کو گالیاں دیں، فوج بات دل میں رکھتی ہے، 31مئی سے پہلے الیکشن کی تاریخ دی جائے میں عمران کو منالوں گا، اگر عمران خان کہے تو اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار ہوں۔

Back to top button