لاک ڈاؤن: اداکارہ نمرہ خان کا زندگی کے نئے سفر کا آغاز

ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران نامور اداکارہ نمرہ خاں نے شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔
اداکارہ نے 19 اپریل کو اپنے گھر میں منعقد نجی تقریب میں نکاح کیا جہاں صرف ان کی فیملی اور قریبی دوست موجود تھے۔
نمرہ خان نے اپنے نکاح کا اعلان انسٹاگرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کرنے کے ساتھ کیا۔
https://www.instagram.com/p/B_MtusyAFfj/?utm_source=ig_embed
اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے نمرہ نے لکھا کہ ’الحمدللہ، میرا نکاح ہوگیا، مجھے صرف آپ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اپنے والدین، بہنوں اور سسرال والوں سے بےحد محبت کرتی ہیں۔
نمرہ خان کے مطابق ان کے شوہر لندن میں پولیس افسر ہیں، ان کی شادی والدین کی مرضی سے ہوئی، ان کے شوہر والدین کے دوست کے بیٹے ہیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ’میں آگے جاکر لندن منتقل ہوجاؤں گی، لیکن کام کرتی رہوں گی، میرے شوہر بھی یہی چاہتے ہیں‘۔
نکاح کی تقریب کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ’ابھی گھر میں بس چھوٹی سی تقریب منعقد کی گئی تھی، لیکن لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد بڑی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں خاندانوں والوں اور دوستوں کو مدعو کی جائے گا‘۔
نمرہ خان کے کیریئر پر نظر ڈالیں تو اداکارہ نے 2013 میں ’چبھن‘ نامی ڈرامے کے ساتھ اداکاری کا آغاز کیا۔انہوں نے پی ٹی وی کے ڈرامے ’خواب تعبیر‘ میں مرکزی کردار نبھایا جو 2014 میں ریلیز ہوا۔وہ شریک حیات، میرے خدا، چھوٹی سی زندگی، الف اللہ اور انسان اور بھول جیسے مقبول ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔
