لاک ڈاؤن میں لوگ ڈرامہ آنگن ٹیڑھا دیکھیں

پاکستانی شوبز اسٹار ماہرہ خان نے لاک ڈاؤن کے دوران مداحوں کو مایہ ناز پاکستانی ڈرامہ ’آنگن ٹیڑھا‘ دوبارہ دیکھنے کا مشورہ دے دیا۔
ماہرہ خان نے انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئرکی جس میں انہوں نے پاکستان کے مشہور و معروف ڈرامہ ’آنگن ٹیڑھا‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ کالج میں زیرتعلیم تھیں تب وہ واپسی پر چند ہی چیزیں گھر لے کرجاتی تھیں جن میں سے ایک ’آنگن ٹیڑھا‘ کی ڈی وی ڈی ہوا کرتی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ ہراتوار جب بھی انہیں فراغت ہوتی تھی تووہ ایک گندے سے صوفے پربیٹھ کر آئس کریم کھاتے ہوئے ڈرامہ دیکھتی تھیں۔ وہ ڈرامہ انہیں بہت ہنساتا تھا۔
ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو کہا کہ وہ ’آنگن ٹیڑھا‘ کو دیکھیں اور اگر دیکھ چکے ہیں تودوبارہ دیکھیں کیوں کہ یہ پاکستان کے بہترین ڈراموں میں سے ایک ڈرامہ ہے۔ ڈرامہ کے لکھاری انور مقصود اور اس ڈرامہ کے تمام کردار سلیم ناصر، بشریٰ آپا، شکیل صاحب، واقعی ان سب کی کیا بات ہے۔
