لاک ڈاؤن نے بولی وڈ اداکاروں کے کالے بالوں کا بھرم کھول دیا

آج کل بالی وڈ پر گرے کلر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں گھروں میں قید بالی ووڈ کی حسیناؤں کے اصل چہرے کھل کر سامنے آ گئے ہیں وہیں انڈسٹری پر راج کرنے والے اداکاروں کی کالے کیے گے بالوں سے چھپائی گئی عمروں کا بھید بھی کھل گیا ہے۔ کرونا وائرس نے بالی ووڈ کی تیز رفتار زندگی میں ٹھہراؤ پیدا کیا تو کیی بالی ووڈ اداکاروں نے لاک ڈاؤن میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں جنہوں نے ان کے بالوں میں اتری چاندی بھی دکھا دی۔ انکے سفید اور گرے بالوں کو دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ وقت کتنی تیزی سے گزر رہا ہے۔

بالی وڈ ایکٹراکشے کمار، رتک روشن، کرن جوہر اور سنیل شیٹی نے لاک ڈاؤن کے دوران بغیر بال رنگ کیے اپنی تصاویر شیئر کیں تو ان کے سر کے اور داڑھی کے بالوں میں سفیدی نمایاں تھی۔ بالی وڈ سٹارز قرنطینہ میں بھی اپنی زندگی کو دلچسپ بنائے رکھنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں اور اپنی ویڈیوز بنا کر شیئر کرتے رہتے ہیں تاکہ مداحوں کو بوریت سے بچایا جا سکے۔ ایسے میں صارفین کو ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کا مشاہدہ کرنے کا موقع بھی مل رہا ہے۔ بالی وڈ کی فلموں میں ہیروز کا کردار ادا کرنے والے اکثر اداکار یا تو اپنی زندگی کی نصف صدی گزار چکے ہیں یا پھر پچاس سال کے ہونے والے ہیں۔ ویسے تو یہ اداکار اکثر شیو کیے ہوئے اور ڈائی کیے بالوں میں ہی نظر آتے ہیں، لیکن لاک ڈاؤن میں تمام مردوں کوداڑھی مونچھ بنوانے اور بال کٹوانے کا مشترکہ مسئلہ درپیش ہے۔ لاک ڈاؤن سے ملنے والی فراغت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اکثر اداکار داڑھی اور بڑھے ہوئے بالوں کی فکر کرنے کے بجائے وہ کام کرنے میں مشغول نظر آرہے ہیں جو وہ مصروف زندگی کی وجہ سے نہیں کر پا رہے تھے۔

لاک ڈاؤن کے دوران کرن جوہر نے تو اپنے سر کے بالوں کی سفیدی کی انتہائی قریب سے کھچی ہوئی تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ گرے رنگ بھی معنی رکھتا ہے۔

اداکار اکشے کمار لاک ڈاؤن سے اکثر اپنی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جن میں وہ کرونا سے پیدا ہونے والی صورتحال پر اظہار خیال یا پھر لاک ڈاؤن کے دوران اپنی سرگرمیوں سے آگاہ کر رہے ہوتے ہیں، لیکن اس دوران اب ان کی سفید داڑھی بھی واضح دکھائی دیتی ہے جس پر صارفین کی طرف سے مختلف آراء کا اظہار کیا جاتا ہے۔ 52 سالہ اکشے کمار نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1991 میں کیا تھا اور اس دوران ان پر فلمائے گئے بیشتر گانے مشہور ہوئے، لیکن ایک گانا ’گورے گورے مکھڑے پہ کالا کالا چشمہ‘ آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

بالی وڈ سپر ستاررتک روشن نے چند روز قبل اپنی داڑھی رکھے ہوئے ایک فوٹو شیئر کی تھی جس پر انہوں نے اپنے بالوں میں سفیدی کے حوالے سے لکھا تھا۔۔۔ ’بلیک، وائٹ اینڈ گرے۔‘ 46 سالہ رتک روشن نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2000 میں فلم ’کہو نہ پیار‘ سے کیا تھا جس کے گانے اور بالخصوص رتک کے ڈانس کا انوکھا انداز کافی پسند کیا گیا تھا۔

اسی طرح سنیل شیٹی نوے کی دہائی کے اکثر ہیروز سے عمر میں بڑے ہیں۔ سنیل شیٹی نے فلمی کیریئر کا آغاز 1992 میں کیا تھا 58 سالہ سنیل شیٹی کی اس وقت کی ہیروئن شلپا شیٹی کے ساتھ سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی تھی۔ سنیل سیٹھی کی طرف سے بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی جانے والی تصاویر میں ان کے گرے کم سفید بال واضح دکھائی دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لاک ڈاون کے دوران مختلف اداکاراؤں کی طرف سے بغیر میک اپ کے سلفیز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جن کو بھی شوبز ستاروں کی پرستاروں کی طرف سے سرہا گیا تھا اور ان پر مختلف تنقیدی تبصرے بھی کئے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button