لاک ڈاؤن کے اثرات: آٹو سیکٹر کی فروخت مکمل منجمد

لاک ڈاون کے آٹو سیکٹر پر شدید اثرات کے باعث آٹو سیکٹر کی فروخت مکمل منجمد ہوگئی ہیں، اپریل 2020 میں مقامی گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی ایک گاڑی بھی فروخت نہ ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق اپریل 2020 میں مقامی کار ساز کمپنیوں کی ایک گاڑی بھی فروخت نہیں ہوسکی جب گزشتہ سال اسی مہینے اپریل 2019 میں مقامی موٹر ساز کمپنیوں کی 19363 گاڑیوں فروخت ہوئی تھیں۔
پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مارچ کے آدھے مہینے گزرنے کے بعد سے اب تک لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے، جس سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پلانٹ کی بندش کے ساتھ گاڑیوں کے ڈیلرز شپ بھی بند ہیں، رواں مالی سال 10 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے 52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ مالی سال 19 کے پہلے دس ماہ میں 2 لاکھ 4 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں تھیں، رواں مالی سال دس ماہ میں گاڑیوں کی فروخت 52 فیصد گھٹ کر 97 ہزار 664 یونٹس رہ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button