لاک ڈاؤن کے باعث والدہ کے جنازے میں شرکت نہ کرسکے

بالی وڈ کے نامور اداکار عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم کا بھارت میں انتقال ہوگیا، تاہم اداکار ان کی آخری رسومات کا حصہ نہیں بن سکے۔
95 سالہ سعیدہ بیگم کا انتقال بھارتی شہر جےپور میں ہوا، اس دوران عرفان خان ملک سے باہر تھے اور بھارت میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ اپنی والدہ کے جنازے میں شریک نہیں ہوسکے۔
کئی رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ عرفان خان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنی والدہ کی آخری رسومات کا حصہ بنے۔
کورونا وائرس کے باعث بھارت میں سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے اور تمام ملکی اور بین الاقوامی پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ عرفان خان کو مارچ 2018 میں نیورو اینڈو کرائن کا مرض لاحق ہوگیا تھا اور وہ علاج کے لیے بھارت سے برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button