لاک ڈاون کے باوجود شیخ رشید نے افطار پارٹی کا اہتمام کرلیا

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باوجود وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے افطار پارٹی رکھ لی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے پہلے روزے پر صحافیوں کو افطار کی دعوت دی ہے جو ریلو ے میو گارڈن میں ہوگی مگر اس دوران سماجی فاصلوں کا خاص خیال رکھا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید افطار پارٹی سرکاری رقم سے نہیں بلکہ ذاتی رقم سے دے رہے ہیں اور وزیر ریلوے افطاری سے قبل میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ ملک کے ڈاکٹروں نے خدشات ظاہر کیے ہیں کہ اگر بڑی اجتماعات سے گریز نہ کیاگیا تو یہ وبا بڑی تیزی سے پھیلے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button