لاہور،گھرمیں دوران ڈکیتی مبینہ پولیس مقابلہ، 6ڈاکوہلاک

لاہور میں شہری کے گھر میں دوران ڈکیتی مبینہ پولیس مقابلے میں 6ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس کاکہنا ہے کہ ڈاکو اقبال ٹاؤن میں شہری ڈاکٹر عباد کے گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا۔
پولیس کاکہنا تھاکہ چھت پرموجود بچی نے 15پراطلاع کی۔پولیس پہنچی تو ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو گیراج میں یرغمال بنا رکھا تھا۔ ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6ڈاکوہلاک ہو گئے جبکہ اہلخانہ اور اہلکارمحفوظ رہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔
