لاہورآلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پرآگیا

لاہور  آج 11 نومبر ہفتے کو دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی شہر کولکتہ کا پہلا نمبر ہے جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 210 ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور  آج دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر ہے جہاں ائیرکوالٹی انڈیکس 182ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 9 ویں نمبرپر ہے جس کا ائیرکوالٹی انڈیکس155 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے200درجے تک آلودگی مضر صحت ہوتی ہے جبکہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرصحت ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہرکرتا ہے۔

Back to top button