لاہورکارہائشی طالبعلم پرتگال میں قتل

   لاہور کے رہائشی نوجوان طالب علم کو  پرتگال میں قتل کر دیا گیا۔

اہل خانہ کے مطابق انتھونی شوکت لاہور کے علاقہ کوٹ خواجہ سعید کا رہائشی تھا۔ مقتول انتھونی شوکت سویڈن سے پرتگال اپنی ڈگری کے پراجیکٹ کے  لئےگیا تھا۔مقتول کو حملہ آوروں نے تشدد کے بعد قتل کر دیا۔مقتول نے سویڈن سے ماسٹر اور جرمنی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔

مقتول کے اہلخانہ کی حکومت پاکستان سے میت جلد پاکستان لانے اور انصاف کی اپیل کردی۔

Back to top button