لاہورکے5حلقوں میں ضمنی الیکشن کل ہوگا

لاہور کے قومی اسمبلی کے 1اور صوبائی اسمبلی کے 4حلقوں میں ضمنی الیکشن کل ہوگا،الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کرلیں۔

این اے 119 سے مسلم لیگ نُ سے علی پرویزجبکہ سنی اتحاد کونسل سے شہزاد فاروق آمنے سامنے،پی پی  158 سے سنی اتحاد کونسل سے مونس الٰہی ن لیگ کے  چودھری محمد نواز،پی پی 164 سے سنی اتحاد کونسل سے محمد یوسف جبکہ مسلم لیگ ن سے راشد منہاس میں مقابلہ ہو گا۔

پی پی 149 سے شعیب صدیقی عقاب کے نشان سے  ،جبکہ سنی اتحاد کونسل سے ذیشان رشید کو گھوڑے کے نشان سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

پی پی 147 آزاد امیدوا محمد خان مدنی جبکہ مسلم لیگ ن سےملک  محمد ریاض آمنے سامنےہیں۔

Back to top button