لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ تنقید کی زد میں

لاہور قلندر کی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 9 کے لگاتار تین میچ ہارنے پر تنقید کی زد میں آگئے، سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ لیگ اسپنر راشد خان کی عدم موجودگی اور شاہین آفریدی کی ناقص کپتانی کی وجہ سے لاہور قلندرز کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ افغان اسپنر راشد خان کی عدم موجودگی کے باعث لاہور قلندرز کی بالنگ اور شاہین آفریدی کی کپتانی بےنقاب ہوچکی ہے کیونکہ مڈل اوورز میں انہیں رنز روکنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں جو افغان اسپنر کی خوبی تھی، اظہر علی نے کہا کہ سلطانز کیخلاف میچ کے دوران بالرز نے نئے آنے والے بلےباز افتخار احمد کو ٹانگوں پر گیندیں کروائیں جبکہ فائن لیگ کا فیلڈر اوپر تھا اور رنز لیک کیے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بولر اور کپتان کے درمیان کوئی ہم آہنگی نہیں تھی۔

Back to top button