لاہور: متاثرہ علاقوں میں تعینات 24 پولیس اہلکار کرونا کاشکار

لاہور میں کرونا سے متاثرہ علاقوں میں تعینات پولیس اہلکار بھی کرونا وائرس کاشکار ہو گئےہیں۔ لاہور میں اس وقت کرونا پھیلنے کی وجہ سے کچھ علاقوں کو مکمل سیل کرنےکے بعد وہاں پولیس کو تعینات کر دیاگیا ہے جس کے بعد کوشش کی جا رہی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی آمدورفت کو محدود کر دیا جائے۔ تاکہ کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے.
تاہم اب تازہ اطلاعات کے مطابق لاہور کے 23 علاقوں کو سیل کرنے کے لئے پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے متاثرہ علاقوں میں تعینات اہلکاروں میں سے اب تک 24 پولیس اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے. جس کے بعد متاثرہ پولیس اہلکاروں کو قرنطینہ مراکز میں شفٹ کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے. پولیس کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران دو علاقوں کو لاک ڈاؤن کیا گیا، ٹاؤن شپ میں ایک شخص کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 12 مشتبہ افراد کا ٹیسٹ کیا گیا، ٹاؤن شپ کا 12 گھروں پر مشتمل علاقہ سیل کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ صوفیہ آباد نشتر ٹاؤن میں 10 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق پر ایک گلی سیل کر دی گئی۔پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سیل کئے جانے والے کچھ علاقوں کو کلیئر ہونے کے بعد کھول بھی دیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے اہلکاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاہور کے سیل علاقوں میں پولیس کی نفری کو فوری طور پر تعینا ت کر دیا جاتا ہے اور وہ اس بات کو ممکن بناتے ہیں کہ لوگ گھروں سے نہ نکلیں ا ور ایک دوسرے سے سماجی رابطے قائم رکھیں۔اس مشکل وقت میں پولیس اہلکار بہت سے لوگوں سے ملتے ہیں، اس لئے وہ کورونا کا شکا رہو رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ابھی تک پاکستا ن میں کرونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار 200 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 256 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔ کرونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر میں جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک تویسع کی جا چکی ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button