لاہور میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر رینجرز کو طلب کرلیا گیا

لاہور میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کےمطابق لاہور میں رینجرز کو امن وامان قائم رکھنےکےلیے طلب کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کاکہنا ہے کہ جی پی او چوک کے باہر اور کئی دیگر پوائنٹس پر رینجرز موجود ہے۔

دوسری جانب شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کےلیے پاک فوج کو طلب کیاہے۔

وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے فوج کی خدمات سےمتعلق قواعد کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیاہے کہ آئین کے آرٹیکل 245 کےتحت مسلح افواج کو طلب کیاگیا ہے۔

نوٹی فکیشن کےمطابق فوج،سول آرمڈ فورسز اور پولیس سے مل کر ایس سی او کانفرنس میں امن و امان برقرار رکھے گی،ائیر پورٹس،راستوں،مقامات اور اردگرد علاقوں میں امن و امان برقرار رکھا جائے گا۔

پنجاب حکومت کے اعلامیے میں کہاگیا ہےکہ فوج کو واضح غیر مبہم رولز آف انگیجمنٹ دیے گئے ہیں، مسلح افواج،سول آرمڈ فورسز،قانون نافذ کرنےوالے ادارے کسی بھی خطرےکی اطلاع حاصل کرسکیں گے،دشمن عناصر، ہجوم یا فسادیوں کی طرف سے حملہ یا دھمکی کے موقع پر اقدامات کرسکیں گی۔

پنجاب حکومت نے بھی امن وامان کےلیے پاک فوج کو طلب کرلیا

Back to top button