لاہور میں صرف 9 روز میں ہزار بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال تیار

لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ہزار بستروں پر مشتمل کرونا وائرس پھیلاؤ کو روکنے کے لیے خصوصی فیلڈ اسپتال کا افتتاح۔
محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی مشترکہ کاوشوں سے صرف 9 دن میں 1000 بستروں پر مشتمل اسپتال بنایا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج ایکسپو سینٹر میں قائم 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال کا دورہ کریں گے۔
عثمان بزدار فیلڈ اسپتال میں کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیں گے اور علاج معالجے کےلیے تعینات ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے بھی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب سے کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور صوبے میں متاثرین کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کی روک تھام کےلیے چھوٹے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button