لاہور میں صبح سویرے پولیس مقابلہ،کانسٹیبل شہید،2ڈاکو ہلاک

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں ڈاکوؤں اورپولیس کے مابین مقابلے کے دوران ملازم شہید جبکہ2ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ڈاکو جی ٹی روڈ پر واردات کر رہے تھے پولیس نے روکا کہ انہوں نے فائرنگ کر دی۔

 صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈاکوؤں نے ادھم مچا دی ۔لاہور جیسے بڑے شہر میں دن دیہاڑے ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹنے لگے اج صبح تقریبا ساڑھے چار بجے موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو بھگوان پورہ کے علاقہ میں جی ٹی روڈ پٹرول پمپ کے قریب ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ وقوع کی اطلاع پا کر گشت پر مامور پولیس پارٹی وہاں پہنچ  گئی۔

ڈاکو وں نے پولیس کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ شروع کر دی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک ملازم عمران حیدر شہید جبکہ دلدار شدید زخمی ہو گئے جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے زخمی ہونے والے دونوں  پولیس ملازموں کو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ عمران حیدر راستے میں ہی دم توڑ گئے ۔ع

عمران حیدر 8 بچوں کا باپ ہے  جن میں سات بیٹیاں شامل ہیں جبکہ پولیس ملازم دلدار کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کر لیا گیا ہے۔

 وقوعہ کی اطلاع پا کر ڈی  آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی سمیت دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے۔

Back to top button