لاہور میں ماسک نہ پہننے والوں پر مقدمات درج ہوں گے

کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے بعد صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
لاہور پولیس چیف اور کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کورونا صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔ کمشنرلاہور نے ماسک پہننے کے حکم پرسختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا۔ کمشنر لاہور محمد عثمان کے مطابق ماسک نہ پہننے والوں کو پکڑ کر تھانے میں بند کر دیا جائے گا، ماسک نہ پہننے والوں کو چھ ماہ کی قید ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسک نہ پہننے پر مقدمہ درج کیا جائے گا اور آج ہی لاہور میں اس حکم پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس سڑکوں پر مامور ہوگی، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کورونا کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کرے۔ کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کنے حکم دیا کہ حکومتی گائیڈ لائنز پر من وعن عمل درآمد کروایا جائے، شادی ہال، پبلک مقامات پر کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button