لاہور میں ٹریولنگ ٹائم  120 ترقی یافتہ شہروں سے بہتر  قرار

ورلڈ ٹریفک انڈیکس نے لاہور میں ٹریولنگ ٹائم  120 ترقی یافتہ شہروں سے بہتر  قرار دیدیا۔

رپورٹ کے مطابق بدترین ٹریولنگ ٹائم میں لاس انیجلس سٹی دوسرے ،استنبول 19ویں، لندن 88ویں، بیجنگ65 ویں اور کراچی 56 ویں نمبرپرہے،بہترین ٹریولنگ ٹائم کے حوالے سے سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، سویڈن اور جرمنی کے شہر سرفہرست ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ادارہ جاتی اصلاحات، موثر پٹرولنگ، مانیٹرنگ اور چیکنگ، انڈرپاسز، سگنل فری کوریڈورز اور بےجاء یوٹرنز بندکرنے سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی،لاہور آج ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے پہلے سے زیادہ محفوظ شہر ہے۔

ورلڈ ٹریفک انڈیکس رپورٹ  کے مطابق لاہور میں ٹریولنگ ٹائم دنیا کے 120 ترقی یافتہ شہروں سے بہتر قرار دیا گیا ہے۔

  سی ٹی او عمارہ اطہر نے بتایا کہ لاہور  جیسے شہر کو بہتر ٹریولنگ کے حوالے سے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ کر 121 ویں نمبر پر لانا محکمہ کی شب روز کی محنت کا نتیجہ ھے انہوں نے بتایا کہ تجاوزات کے خاتمے اور رانگ پارکنگ کےخلاف کریک ڈاؤن  ادارہ جاتی اصلاحات، موثر پٹرولنگ، مانیٹرنگ اور چیکنگ سے ٹریفک میں بہتری آئی  ہے۔ اس کے علاؤہ انڈرپاسز، سگنل  شہر میں موجود فری کوریڈورز اور بےجاء یوٹرنز بندکرنے سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی  ہے۔

  ورلڈ ٹریفک انڈیکس رپورٹ کے مطابق لاہور آج ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے پہلے سے زیادہ محفوظ شہر ہے رپورٹ میں دنیا کے بدترین ٹریولنگ ٹائم کے حوالے سے سری لنکا، انڈیا، بنگلہ دیش کے شہر سرفہرست ہیں جبکہ بدترین ٹریولنگ ٹائم میں لاس انیجلس سٹی دوسرے ،استنبول 19ویں، لندن 88ویں، بیجنگ65 ویں اور کراچی 56 ویں نمبرپرہے۔

 اسی طرح ٹریفک انڈیکس رپورٹ میں بہترین ٹریولنگ ٹائم کے حوالے سے سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، سویڈن اور جرمنی کے شہر سرفہرست ہیں عمارہ اطہر نے بتایا کہ قانون کی پاسداری پر شہریوں جبکہ روڈ سیفٹی کا شعوراجاگر کرنے پر میڈیا کے مشکور ہیں۔

Back to top button