آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر ٹیسٹ سیریزاپنے نام کر لی

لاہور ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 115 رنز سے ہرا کر ایک صفر سے سیریز اپنےنام کر لی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلی جانیوالی ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا، رین کیپس نے جیتی ہوئی بازی کینگروز کی جھولی میں ڈال دی۔مہمان ٹیم کے 351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بابر الیون235 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
قبل ازیں پاکستان ٹیم نے میچ کے آخری روز بغیر کسی نقصان کے 73 رنز سے اننگز کا آغاز کیا ، جبکہ 4 سکور کرنے کے بعد ہی 77 رنز پر اس کی پہلی وکٹ گر گئی۔ بداللہ شفیق 27 رنز بنا کر کیمرون گرین کی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے، اظہر علی کو لیون نے شکار کیا، انہوں نے صرف 17 رنز بنائے۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی اور کراچی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا اور دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا جس کی میزبانی لاہور کرے گا۔

Back to top button