عمران سیاست میں مذہبی کارڈ کھیلنے والا سب سے بڑا مجرم ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازکہا ہے فتنہ خان نے ہمیں بدنام کرنے کے لیےاسلامی کارڈ بھی کھیلا، اس نے ہم سب پر توہین مذہب کے الزام بھی لگائے، اس نے جھوٹے الزامات لگوا کراحسن اقبال پر گولیاں چلوائیں، کنٹینر پر کھڑے ہوکر آئین شکن کہتا ہے اسلامی ٹچ تو دو، سیاست میں مذہب کو استعمال کرنے والے سے بڑا مجرم کوئی نہیں ہوتا۔
پنجاب اسمبلی کے 20 نشستوں پر ہونیوالے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے کہا حمزہ شہباز نے غریب کے لیے 100 یونٹ فری کیے، یہ فٹا فٹ 100 مفت یونٹ روکنے کے لیے عدالت چلا گیا، کوئی بات نہیں 17 جولائی کو جیتنے کے بعد مفت بجلی دیں گے، کسانوں کوچھوٹے بلاسود قرض دیں گے، پنجاب کے ٹیوب ویلوں کو سولر پر شفٹ کریں گے، نوجوانوں کو دوبارہ لیپ ٹاپ دیں گے، وعدہ کرو، 17 جولائی کو شیر پر مہر لگانا، انہوں نے کہا کہ ملتان والو، سلمان نعیم کو مبارکباد دیتی ہوں، ملتان کا جذبہ بتا رہا ہے سلمان جیت چکا ہے، ملتان اولیا کرام کی دھرتی ہے، کل شہباز شریف نے پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا، خواتین کو اتنی بڑی تعداد میں دیکھ کر خون بڑھ گیا ہے، ملتان کے عوام کی محبت کو کبھی نہیں بھولوں گا۔
نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ آج بہت ضروری باتیں کرنی ہیں درمیان میں چھوڑ کر نہ جانا، قیمتیں کم ہونے پر اڑھائی، 3 ماہ بعد سکون کی نیند سوئی، آج نواز شریف نے کہا قوم کو خوشخبری سنانا، عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے پر مزید کم کریں گے، عمران خان بارودی سرنگیں بچھا کر گیا تھا، مسلم لیگ نے جان ہتھیلی پر رکھ کر بارودی سرنگیں ہٹا دی ہیں، آنے والے دنوں میں قوم کے لیے اچھی خبریں آئیں گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ ملتان کی سڑکوں پر وافر مقدار میں سستا آٹا مل رہا ہے، انشا اللہ 17 جولائی کو معرکہ ہونے جارہا ہے، ملتان سے شیر کی آواز آئے گی، مسلم لیگ کے ساتھ یاری نبھاؤ گے ناں،17 جولائی کو الیکشن نہیں پنجاب کو لوٹنے والوں کے ساتھ جنگ ہے، خیبرپختونخوا بارشوں میں ڈوبا ہوا ہے، یہ پنجاب میں روز جھوٹ بول کر چلا جاتا ہے، میں اس شخص کا نام بھی نہیں لینا چاہتی، 2018 میں جھوٹے شخص نے جنوبی محاذ کا ڈرامہ رچایا تھا، اس نے جنوبی پنجاب کا الگ صوبہ بنانا تھا، اس نے کوئی نیا سکول، ہسپتال نہیں بنایا، خدارا عمران قوم سے جھوٹ مت بولو، جنوبی پنجاب کو اس نے تنہا چھوڑ دیا۔
مریم نوازنے کہا کہ کہتا ہے امریکا نے سازش کردی، سپریم کورٹ نے سازش کا بھانڈہ پھوڑ دیا، اس سازش کی آڑ میں اس نے پورے پاکستان میں انتشار، آگ پھیلانے کی کوشش کی، ہمیں چور، ڈاکو کہا گیا، چیئرمین نیب کو ویڈیو دکھا کر بلیک میل کرتا رہا لیکن چور، ڈاکو ثابت نہ کرسکا، الزام لگانا آسان لیکن ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے، کھسیانی بلی والا منہ لٹکا کر کہتا ہے طاقت ور قانون سے بالاتر ہوتا ہے، جب سے حکومت سے نکلا روز اس کا سکینڈل آتا ہے، نواز شریف نے سی پیک بنایا اس نے جی پیک بنایا، سارا پنجاب کا پیسہ ان کی جیبوں میں گیا، راتوں رات لکھ پتی سے ارب پتی ہوگئے، اس کی آدھی کابینہ امپورٹڈ تھی، جیسے ہی اقتدارگیا اس کی آدھی کابینہ غائب ہوگئی، اس کے امپورٹڈ راتوں رات بھاگ گئے۔
انکاکہنا تھا کہ ادارے اس کی انگلی پکڑ کر چلائیں تو اچھے، جس دن ادارے آئین کا ساتھ دیں تو غلط ہوجاتے ہیں، آج الیکشن کمیشن قانون کے تحت چل رہا ہے تو برا ہوگیا، عدالتیں سوموٹولیتی ہیں تو بڑی تکلیف ہوتی ہے، اس نے اسلامی کارڈ بھی کھیلا، اس نے ہم سب پر توہین مذہب کے الزام لگائے، اس نے جھوٹے الزامات لگوا کر احسن اقبال پر گولیاں چلوائیں، کنٹینر پر کھڑے ہوکر آئین شکن کہتا ہے اسلامی ٹچ تو دو، سیاست میں مذہب کو استعمال کرنے والے سے بڑا مجرم کوئی نہیں ہوتا، اپنی جماعت کا نام تحریک انصاف رکھا ہے، نہ تحریک ہے نہ انصاف ہے، اس نے انصاف کے نام پر بڑے بڑے دھبے لگائے ہیں، جسٹس قاضی فائز کو اس نے انتقام کا نشانہ بنایا، عمران خان تمہیں شرم آنی چاہیے، نام رکھا ہے تحریک انصاف، نواز شریف کو چورکہا اور اقامہ نکالا، قوم کو ملے ہوئے تحفے بیچ کر کھا گیا اور دندناتا پھر رہا ہے، مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے سزائے موت کی چکی میں رکھا گیا، میرا قصور مظلوم باپ کے ساتھ کھڑے ہونا تھا، سزائے موت کی چکی میں باتھ روم کی دیوار نہیں تھی، جب جیل میں قرآن پاک کے لیے ٹیبل مانگی تو انکار کیا گیا، آج عمران خان کو جوابی ٹویٹ میں کہا کیا سزائے موت کی چکی کی تصویریں بھجوا دوں؟، جب ہم کہتے تھے تاریخ کا پہیہ گھومتا ہے اس وقت تم فرعون بنے پھرتے تھے، اپنی ہار نظر آنے پر کہتا ہے ایکس، وائے، زیڈ ہونے لگا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے سزائے موت کی چکی میں رکھا گیا، میرا قصور مظلوم باپ کے ساتھ کھڑے ہونا تھا، سزائے موت کی چکی میں باتھ روم کی دیوار نہیں تھی، جب جیل میں قرآن پاک کے لیے ٹیبل مانگی تو انکار کیا گیا، آج عمران خان کو جوابی ٹویٹ میں کہا کیا سزائے موت کی چکی کی تصویریں بھجوا دوں؟، جب ہم کہتے تھے تاریخ کا پہیہ گھومتا ہے اس وقت تم فرعون بنے پھرتے تھے، اپنی ہار نظر آنے پر کہتا ہے ایکس، وائے، زیڈ ہونے لگا ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کاکہنا تھا کہ دھاندلی وہ ہوتی ہے جب باپ، بیٹی جیل سے الیکشن لڑے، دھاندلی وہ ہوتی ہے جب ہمارے امیدواروں کو (ن) لیگ کا ٹکٹ چھوڑنے کا کہا جائے، دھاندلی وہ ہوتی ہے جب نواز شریف، مریم کی تقریر پر پابندی لگتی ہے، یہ تو دندناتا پھرتا ہے اور تقریریں کرتا ہے، پنجاب اور تحریک انصاف کے نوجوانوں کو پیغام دیتی ہوں یہ فتنہ بازی کے لیے آپ کو استعمال کر رہا ہے، اس کے اپنے بچے لندن بیٹھے ہیں، ایسا شخص نوجوانوں کا خیرخواہ نہیں ہوسکتا، اس نے نوجوانوں کو ایندھن کی طرح استعمال کیا، ایسا شخص قوم کا ہمدرد نہیں ہوسکتا، ان کا کہنا تھا کہ لڑائی جھگڑا نہیں چاہتی، ملک آگے بڑھنا چاہیے، نرم مزاج ہوں لیکن جہاں قوم کی بات آئے گی منہ توڑ جواب دینا آتا ہے، لوگوں کو چور، چور ڈاکو کی گردانیں پڑھاتا رہا، ہم نے تین نسلوں کا جواب دیا، یہ کہتا ہے میرے تحفے میری مرضی، میں تو پنجاب کی ترقی کے لیے ووٹ مانگ رہی ہوں، یہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کے لیے ووٹ مانگ رہا ہے، تحریک انصاف والو شیر کو مت ووٹ دینا لیکن اپنا ووٹ عمران کو دے کر ضائع نہ کرنا، بہت ہوگئی بدتہذیبی خدا کے واسطے ملک کو ترقی کرنے دو، تحریک انصاف کے نوجوانوں کو کہتی ہوں آؤ مریم نواز کا ساتھ دو۔
دریں اثنا لاہور کے حلقہ پی پی 168 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ لاہور پر بری نظر رکھنے والوں کو مایوس لوٹنا پڑے گا،لاہور میں پی ٹی آئی کی حکومت مزید رہ جاتی تو یہاں کھنڈر بن جاتا، لاہور نواز شریف کا تھا اور رہے گا، مشکل وقت سے نکل آئے ہیں، آنے والا ہر دن اچھی خبریں لائے گا ،خوشی ہے آج اسد کھوکھر کے ساتھ کھڑی ہوں، شیر اب شیروں میں آگیا ہے تو شیر بن کر بھی دکھائے گا، شیروں کو شیروں کیساتھ ہونا چاہئے، گیدڑوں کےساتھ نہیں۔
انکا کہنا تھا نے کہا کہ کل جب عوام کیلئے پیٹرول سستا ہوا تو کئی روز بعد چین کی نیند سوئی،ان کامزید کہنا تھا کہ لاہور نواز شریف کا تھا ہے اور نواز شریف کا ہی رہے گا، لاہور پر بُری نظر رکھنے والوں کو 17 جولائی کو مایوس لوٹنا پڑے گا، ایک سال اور نالائق کی حکومت رہتی تو اس نے لاہور کو بھی کھنڈر بنادینا تھا، شکر ہے لاہور ان لوگوں کے پاس آگیا جو دن رات ایک کرکے ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔
نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا آج عمران خان لاہور آرہا ہے اس سے پوچھنا تمہارا وزیراعلیٰ کہاں ہے؟، 4 سال بزدار کٹھ پتلی بن کر بیٹھا رہا کسی ایک جلسے میں بھی اس کو دیکھا؟، اس نے کچھ کیا ہوتا تو آج منہ دکھانے آتا، لاہور کی ترقی کے 4 سال ضائع ہوگئے، اگر یہاں پر نواز شریف کی حکومت ہوتی تو سوچو لاہور کی ترقی کیا کہہ رہی ہوتی، شہباز شریف نے دن رات ایک کرکے پنجاب کو سجایا، چار سال تک عیدالاضحیٰ پر ہر طرف آلائشوں کے ڈھیر ہوتے تھے، اس بار حمزہ شہباز نے 24 گھنٹے میں پنجاب کی سڑکیں صاف کروادیں۔
مریم نواز کا کہنا تھاکہ چار سال اس لئے ضائع ہوئے کیوں کہ عمران خان خود کٹھ پتلی تھا اس نے پنجاب میں کٹھ پتھلی عثمان بزدار رکھا ہوا تھا، عثمان بزدار نے فرح گوگی اور فرح گوگی نے ابراہیم مانیکا اور ابراہیم مانیکا نے بشریٰ پیرنی کو رکھا ہوا تھا، کچھ سمجھ نہیں آتا کہ پنجاب کی قسمت کس کے ہاتھ میں تھی، تب ہی تو پنجاب کا برا حال ہوا، عمران خان آج لاہور اس شخص کیلئے ووٹ مانگنے آرہا ہے جسے وہ پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکوکہا کرتا تھا۔