لاہور ہائی کورٹ کا محفوظ بسنت منانے کےلیے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے محفوظ انداز میں بسنت منانے کےلیے تمام ضروری حفاظتی انتظامات یقینی بنانے اور ریڈ وزن کے پارکوں میں میڈیکل کیمپ قائم کرنے کا حکم جاری کردیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی۔
عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ بسنت کے موقع پر ریڈ وزن والے پارکوں میں میڈیکل سہولیات پر مشتمل کیمپس قائم کیے جائیں۔
عبوری حکم میں کہاگیا ہےکہ بسنت فیسٹیول کے دوران تمام متعلقہ ادارے عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں تمام سہولیات کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے۔
نواز شریف بسنت کہاں منائیں گے اور پیچے کس سے لڑائیں گے؟
عدالتی حکم کےمطابق اے ڈی سی جی نے رپورٹ پیش کی جس میں تین ہسپتالوں کو موبلائز کرنے سے آگاہ کیا گیا۔
