لندن میں فیصل واوڈا کی اربوں کی جائیدادیں نکل آئیں

پاکستان میں اپنی امریکی شہریت چھپانے پر نااہلی کیس کا سامنا کرنے والے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی انگلینڈ میں سات ارب روپے مالیت کی 12 جائیدادیں سامنے آگئی ہیں جو کے انٹرل لندن کے مہنگے ترین پوش علاقے ایجویئر روڈ کے آس پاس خریدی گئی ہیں۔
پاکستان میں معمولی ٹیکس دینے والے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی لندن میں 32 ملین پاؤنڈز مالیت کی 12پراپرٹیز کے دستاویزی اور ویڈیو ثبوت بھی سامنے آگئے ہیں اور اب تحقیقات کی جارہی ہیں کہ سینٹرل لندن کے مہنگے ترین علاقے ایجوئیر روڈ کے اطراف 2006 سے اب تک خریدی جانے والی پراپراٹیز کیلئے درکار اربوں روپیہ پاکستان سے برطانیہ کیسے منتقل ہوا؟
سب سے اہم سوال یہ ہے کہ دن رات بدعنوان عناصر کا قلع قمع کرنے اور این آر او نہ دوں گا کی رٹ لگانے والے وزیراعظم عمران خان کے دوست فیصل واوڈا کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آگیا۔ یاد رہے کہ فیصل واوڈا نے اپنی سنٹرل لندن کی اربوں روپوں کی جائیداد میں سے کوئی ایک بھی جایئداد اپنے اثاثوں میں ڈکلیئر نہیں کی جو کہ انہوں نے بطور ممبر قومی اسمبلی جمع کروائے تھے۔
واوڈا کی لندن جائیدادوں کی دستاویزات کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کے نام سے بھی لندن میں تین قیمتی پراپرٹیز خرید رکھی ہیں جنہیں پاکستان میں ڈکلئیر نہیں کیا گیا۔ اسکے علاوہ فیصل واوڈا کی بیٹی کے نام بھی لندن میں دو پراپرٹیز ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لندن میں واوڈا کے شراکت دار دو بھارتی شہری ہیں۔ اسکے علاوہ فہد سلطان نامی ایک شخص نے فیصل واوڈا کیلئے حال ہی میں لندن میں 10 ملین پاؤنڈز کی سرمایہ کاری کی ہے، فہد سلطان وہ شخص ہے جس کے خلاف فراڈ کے کیسوں کے سبب اس کا نام پاکستان میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا تھا، لیکن فیصل واوڈا کی سفارش پر فہد سلطان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا اور اب وہ لندن میں موجود ہے۔
آئیے آج آپ کو فیصل واوڈا کی سنٹرل لندن کے قیمتی ترین علاقے ایجویئر روڈ پر واقع اربوں روپوں کی جائیدادیں دکھاتے ہیں اور ان کی مالیت بھی بتاتے ہیں۔ تفصیلات پر مبنی ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں
اب سوال یہ ہے کہ کیا فیصل واوڈا کی لندن میں 7 ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کی 12 جائیدادیں سامنے آنے کے بعد کیا وزیراعظم عمران خان اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے نیب کو تحقیقات کا حکم دیں گے یا نہیں۔
