نواز شریف پر حملے کی کوشش،گارڈ زخمی ہوگیا
لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف پر اپنے دفتر سے نکلتے وقت ایک شخص نے حملہ کرنے کی کوشش کی۔ شایان نامی شخص اور ان کی والدہ صدف ممتاز نے نواز شریف کے گارڈ کو موبائل فون دے مارا، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔
لندن میں مقیم صحافی مرتضیٰ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ سابق وزیراعظم کے گارڈ نے پولیس کو بتایا کہ شایان نے نواز شریف پر حملے کی کوشش کی اور روکے جانے پر گارڈ پر حملہ کردیا، دوسری جانب صحافی کا کہنا ہے کہ شایان کے والد نے کہا ہے کہ گارڈوں نے ان کے بیٹے پر تشدد کیا ہے۔
لندن میں ہی مقیم صحافی اظہر جاوید نے بھی ایک حملے میں نواز شریف کے گارڈ پر حملے کی تصدیق کی ہے، ٹویٹر پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں گارڈ کے سر پر زخم دیکھا جاسکتا ہے۔اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا ’انشاء اللہ ان کو اب نہیں چھوڑنا۔
دونوں صحافیوں نےدعویٰ کیا ہے کہ یہ واقعہ پولیس کو رپورٹ کردیا گیا اور اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔