لکی مروت میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکا خیز مواد سے اُڑا دی

ڈیرہ اسماعیل خان سے ملحقہ ضلع لکی مروت میں بھانہ منجیوالا کے قریب نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد استعمال کرتے ہوئے مین گیس پائپ لائن کے ٹی بی ایس کو نشانہ بنایا، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و اضطراب پھیل گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ٹی بی ایس مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ گیس کی ترسیلی لائن بھی بری طرح متاثر ہوئی، جس کے باعث گیس کا اخراج تاحال جاری ہے۔

دھماکے کے بعد بھڑکنے والی آگ کے شعلے دور سے واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ زور دار آواز اور گیس کے پھیلاؤ نے آس پاس کے علاقوں میں افراتفری کی صورتحال پیدا کر دی۔

بلوچستان جل رہا ہے لیکن لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر

واقعے کے باعث ہزاروں گھروں کو گیس کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے، جبکہ مقامی انتظامیہ نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ اور گیس کمپنی کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے اور گیس کی سپلائی کو محفوظ بنانے کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

Back to top button