لیجنڈری اداکارہ سلطانہ ظفر انتقال کرگئیں

’تنہائیاں’ اور ’ان کہی’ جیسے مقبول ترین ڈراموں میں اداکاری کرنے والی پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ سلطانہ ظفر انتقال کرگئیں۔

سلطانہ ظفر کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ کا انتقال امریکا میں گزشتہ شب (15 جولائی کو) ہوا۔

تاہم سلطانہ ظفر کے خاندانی ذرائع کی جانب سے ان کے انتقال کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔

لیجنڈری اداکارہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں مقیم تھیں اور ‘ارمیل اسٹوڈیو’ کے نام سے ایک امریکا میں ایک بوتیک چلارہی تھیں۔

انہوں نے سوگواران میں 2 بیٹے چھوڑے ہیں جو امریکا ہی میں مقیم ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے) کی جانب سے سلطانہ ظفر کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔

فیس بک اور ٹوئٹر پر شیئر کی گئی پوسٹس میں پی این سی اے نے کہا کہ ماضی کی مقبول اداکارہ سلطانہ ظفر امریکا میں انتقال کرگئیں۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ وہ پاکستانی ڈراما انڈسٹری کا ایک بڑا نام تھیں، سلطانہ ظفر ’تنہائیاں‘ اور ’ان کہی’ میں اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔

Back to top button