لیول پلیئنگ ملےیا نہ ملے،8فروری کو سرپرائزدیں گے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےدعویٰ کیا ہےکہ ہم 8 فروری کو سرپرائز دیں گے چاہیے لیول پلیئنگ ملے یا نہ ملے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک جیل سے بچنا چاہتا ہے دوسرا جیل سے نکلنا چاہتا ہے، ہمارے اور دیگر جماعتوں کے نظریے میں فرق ہے، عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ دیگر جماعتیں امیروں کو ریلیف اور عوام کو تکلیف دیتی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے 8 فروری کو سرپرائز دینے کا بھی دعویٰ کیا اور کہا ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملے یا نہ ملے، ہم اپنا بندوبست کرلیتے ہیں،کوشش ہے پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم بنے۔بانی پی ٹی آئی دھاندلی کروا کرمسلط ہونےکی کوشش کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی ہمارا ساتھ دیتے تو الیکشن اصلاحات مزید بہتر ہوتیں، پچھلےالیکشن میں بانی پی ٹی آئی دھاندلی کرنے میں کامیاب ہوئے، اب پیپلز پارٹی ڈرنے اور جھکنے والی نہیں، ہم مقابلہ کرنےکےلیے تیار ہے۔

Back to top button