مارخور کے شکار کا لائسنس3 کروڑ 71 لاکھ 86 ہزار روپے میں جاری

گلگت میں استور مارخور کے شکار کا لائسنس 3 کروڑ 71 لاکھ 86 ہزار روپے میں جاری کر دیا گیا۔
ترجمان محکمہ جنگلی حیات کے مطابق استور مارخور کے شکار کیلئے جی بی کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی لگائی گئی جس کی قیمت 3 کروڑ 71 لاکھ 86 ہزار روپے ہے۔
ترجمان کے مطابق شکار سے حاصل آمدنی کا 85 فیصد حصہ شکار کے مقام سے ملحقہ کمیونٹی کو دیا جاتا ہے، 15 فیصد حصہ قومی خزانے میں جمع ہوتا ہے۔ گلگت میں ٹرافی ہنٹنگ لائسنس کی نیلامی میں مقامی، ملکی اور غیر ملکی آٹ فٹرز نے حصہ لیا۔
