مارٹن گپٹل کیلیے کراچی کنگز کا اوپننگ آرڈر تبدیل نہیں ہوگا

کراچی کنگز مارٹن گپٹل کیلیے اپنی اوپننگ جوڑی تبدیل نہیں کریں گے، کپتان عماد وسیم نے بابر اعظم اور شرجیل خان کے ساتھ اننگز کے آغاز کا عندیہ دے دیا۔ورچوئل پریس کانفرنس میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ہم ایونٹ میں ایک ایک میچ کی پلاننگ کرکے آگے بڑھیں گے، بیٹنگ اور بولنگ کے اعتبار سے کراچی کنگز کا کمبی نیشن زبردست ہے،کراچی میں پرفارمنس ماضی کا حصہ بن چکی،اب نیا ماحول اور کنڈیشنز ہیں، ٹیم میں کچھ تبدیلیاں بھی ہوئی ہیں۔ہ کراچی کنگز کو جارح مزاج اوپنر مارٹن گپٹل کی خدمات میسر ہیں مگر ان کو مڈل آرڈر میں کھلانے کا امکان ہے۔
عماد وسیم نے کہاکہ ہم پر ٹائٹل کے دفاع کا دباؤ نہیں، پہلا ہدف فائنل فور تک رسائی ہے، گرم موسم کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر اثر انداز ہوسکتاہے، رات کو اوس بھی دونوں ٹیموں کیلیے مسئلہ بنے گی، اگر ایسا ہوا تو پھر اسپنرز کیلیے مسائل ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ تمام ٹیمیں ہی اچھی تیاری کے ساتھ میدان میں ہوں گی، سب ٹرافی جیتنے کی خواہش رکھتے ہیں، کھلاڑیوں سے یہی کہاا ہے کہ اپنی سوفیصد کارکردگی دکھائیں اور نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز کی ویڈیو سب کےلیے ایک سبق بھی ہے۔
صارفین کی جانب سے ڈین جونز کی ویڈیو کو مختلف کیپشنز کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا جا رہا ہے۔
کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز میچ ختم ہونے کے بعد پاکستانیوں کو شرم دلاتے ہوے پاکستانی نوابوں کا پھیلایا ہوا گند گڑاؤنڈ سے اٹھا کر ڈسٹ بن میں ڈال رہا ہے اس کو شرم آ گئی لیکن پاکستانیوں کو نہیں آئی
ثناء فاطمہ نامی صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز میچ ختم ہونے کے بعد پاکستانیوں کو شرم دلاتے ہوئے پاکستانی نوابوں کا پھیلایا ہوا گند گراؤنڈ سے اٹھا کر ڈسٹ بن میں ڈال رہا ہے اس کو شرم آ گئی لیکن پاکستانیوں کو نہیں آئی‘۔
