ماضی کے شوبز سٹارز، آج جن کے بچے بھی فنکار

پاکستانی شوبز انڈسٹری ماضی کے ایسے باصلاحیت فنکاروں سے بھری پڑی ہے جو خود تو اپنے وقتوں کے بہترین اداکار تھے ہی لیکن اب ان کے بچے بھی نامور اور بہترین اداکار ہیں۔ پاکستان میں فلم انڈسٹری چاہے اب اس عروج پر نہیں ہے جیسے کبھی 70اور 80کی دہائی میں ہوا کرتی تھی لیکن تب کے مشہور فلمی ستاروں کے بچے ضرور عروج پر ہیں۔
آج ہم آپ کو ایسے ہی چند اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جن کے بچے ان سے متاثر ہو کر ڈرامہ و فلم انڈسٹری کا حصہ بنے اور آج شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں
پاکستانی فلم سٹار شان شاہد کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں ۔شان نے نہ صرف پنجابی فلمیں کیں بلکہ وار جیسی کامیاب اردو فلمیں کر کے ثابت کیا کہ پاکستانی اداکار بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔شان کے والد شاہد ریاض اپنے زمانے کو معروف ہدایت کار تھے اور شان کی والدہ فلم سٹار نیلوپاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام تھیں۔
پاکستانی فلموں کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد نے جو شہرت پائی شاید ہی وہ کسی اور سٹار کے حصے میں آئی ہو۔عادل مراد جو کہ اب فلم پروڈیوسر اور اداکار بھی ہیں وحید مراد کے صاحبزادے ہیں۔
اداکار شاہد حمید اور کے بیٹے کامران شاہد نے شروع میں تو صحافت کو ہی اپنایا لیکن اب صحافت کے ساتھ ساتھ جلد وہ ایک فلم بھی ریلیز کرنے والے ہیں۔
پاکستانی اداکار حیدر سلطان معروف ایکشن ہیرو سلطان راہی کے صاحبزادے ہیں۔حیدر سلطان کئی ڈراموں میں فن اداکاری دکھا چکے ہیں۔
مشہور پاکستانی اداکارہ مدیحہ رضوی ادکارہ دیبا کی بیٹی ہے ۔مدیحہ کئی پاکستانی ڈراموں کے علاوہ ٹیلی فلم میں بھی کام کر چکی ہیں۔
اداکار حمزہ فردوس نامور اداکار فردوس جمال کے صاحبزادے ہیں جنہوں نے حال ہی میں شوبز انڈسٹری جوائن کی ہے۔ فردوس جمال پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو متعدد مشہور ڈرامہ دے چکے ہیں۔
وسیم عباس پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار ہیں جو اب تک اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ وسیم عباس کے بیٹے علی عباس سے کون ناواقف ہوگا؟ علی عباس ایک بہترین اداکار ہیں جو ہر کردار بخوبی نبھانا جانتے ہیں۔
راحت کاظمی ماضی کے معروف اداکار ہیں۔ ان کی بہترین اداکاری کا ہر کوئی دیوانہ تھا۔ راحت کاظمی کے بیٹے علی کاظمی نے بھی اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کو اپنا پیشہ بنایا۔
اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ ماضی کے نامور اداکار صلاح الدین تینو کے صاحبزادے ہیں۔ اداکار صلاح الدین تینو کو اکثر و بیشتر ڈراموں میں معاون کردار کرتے دیکھا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اداکار وحید مراد کی اچانک موت کے بعد ان کی نامکمل فلموں کو مکمل کرنے کے لیے صلاح الدین تینو کو بطور وحید مراد استعمال کیا گیا۔
عرفان کھوسٹ کا شمار بھی اپنے وقتوں کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ اداکار و ہدایتکار سرمد کھوسٹ، عرفان کھوسٹ کے صاحبزادے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button