ماڈل انعم ملک ننھی پری کی ماں بن گئیں

پاکستان کی معروف ماڈل انعم ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔
ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس لمحے کی ایک یادگار تصویر شیئر کی۔


اس پوسٹ کے ساتھ انعم ملک نے لکھا کہ ‘ہماری دنیا، ہماری جانِ من اس دنیا میں آگئی’۔
انعم ملک کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش 19 فروری کو ہوئی جس کا نام انہوں نے آیت جبران رکھا ہے۔
ماڈل نے مزید بتایا کہ وہ اور ان کی بیٹی دونوں ہی صحت مند ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button