ماڈل نادیہ حسین کا سٹائلسٹ نبیلہ سے کیا پھڈا ہوا؟


معروف ماڈل نادیہ حسین نے سٹائلٹ نبیلہ کے ساتھ اپنے جھگڑے کی اصل کہانی بیان کر دی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ وہ ’نبیلہ سیلون‘ کی مالکن نبیلہ مقصود کے ساتھ جھگڑے کے معاملے کو اس لیے منظر عام لائیں تاکہ لوگوں کو علم ہو کہ ان کے درمیان کیا ہوا تھا۔

یاد رہے کہ نادیہ حسین رواں برس مئی میں اس جھگڑے کو سامنے لائی تھیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر میک اپ آرٹسٹ نبیلہ کے ساتھ کی گئی گفتگو کے اسکرین شاٹش شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نبیلہ سیلون کی مالکن ان پر میک اپ فارمولا چرانے کا الزام لگا رہی ہیں۔ خیال رہے کہ نبیلہ مقصود ‘نبیلہ سیلون’ کے نام سے بیوٹی و میک اپ برانڈ چلاتی ہیں جب کہ نادیہ حسین بلنگ نادیہ کے نام سے بیوٹی و میک اپ برانڈ چلاتی ہیں اور دونوں طویل عرصے سے ایک دوسرے کو جانتی تھیں، اسکے علاوہ ان کے درمیان اچھے تعلقات بھی تھے۔

نادیہ حسین نے کچھ عرصہ قبل میک اپ کٹ ’گو میک اپ پلیٹ‘ متعارف کرائی تھی، جس بارے نبیلہ سیلون کا دعویٰ تھا کہ وہ ان کی کٹ کی کاپی ہے۔ نبیلہ سیلون کی جانب سے ابتدائی طور پر 2015 میں ’نو میک اپ پلیٹ‘ کے نام سے میک اپ کٹ متعارف کرائی گئی تھی، جس کا بعد ازاں نام تبدیل کرکے ’زیرو میک اپ‘ کردیا گیا تھا۔ دونوں خواتین کے برانڈز کی جانب سے متعارف کرائی گئی میک اپ کٹس دراصل خواتین کو فوری طور پر چہرے پر میک اپ کرنے کی سہولیات فراہم کرتی ہیں۔ دونوں برانڈز کی میک اپ کٹس کو خصوصی طور پر ایسی خواتین کے لیے بنایا گیا، جو اچانک کسی میٹنگ، پارٹی یا تقریب میں جاتی ہیں اور انہیں میک اپ کی فکر رہتی ہے۔ دونوں برانڈز کے درمیان میک اپ فارمولے پر تنازع سامنے آنے کے بعد ان کے صارفین اپنے اپنے برانڈز کو سپورٹ کیا تھا، تاہم بعض لوگوں نے یہ بھی کہا تھا بہت سارے برانڈز کی کئی مصنوعات ایک جیسی ہوتی ہیں، اس لیے ان کا تنازع فضول ہے۔

نادیہ نے مئی میں نبیلہ کے ساتھ تنازعے کو سکرین شارٹ شئیر کر کے مارکیٹ کر دیا تھا۔ اگرچہ نبیلہ نے نادیہ حسین کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹس پر کوئی جواب نہیں دیا تھا، تاہم اب خود ہی نادیہ حسین نے واضح کیا ہے کہ وہ نبیلہ کے ساتھ پھڈے کو سامنے کیوں لائی تھیں۔ ایک انٹرویو میں نادیہ حسین نے بتایا ہے کہ دراصل نبیلہ نے انہیں واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک پیج پر بلاک کردیا تھا، جس کے بعد وہ معاملے کو سامنے لائی تھیں۔ ان کہا کہنا ہے کہ انہوں نے نبیلہ کو بولا تھا کہ ان کا برانڈ ایک نامور برانڈ ہے اور انہوں نے جس فارمولے کے تحت میک اپ کٹ متعارف کروائی ہے وہ کسی کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہے، اس لیے اسے کاپی کہنا غلط ہوگا۔ نادیہ حسین نے بتایا کہ ان کی باتوں کا جواب دینے کے بجائے نبیلہ نے انہیں بلاک کردیا، جس کا مطلب یہ تھا کہ وہ خود کو صحیح سمجھ رہی تھیں، اس لیے انہوں نے ان سے ہونے والے تنازعے کو عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا۔

نادیہ حسین نے نبیلہ کی جانب سے سوشل میڈیا ایپس پر بلاک کیے جانے کے عمل کو بھی غلط قرار دیا اور کہا کہ جب وہ دونوں ایک دوسرے کو طویل عرصے سے جانتی تھیں اور نبیلہ خود بھی مشہور شخصیت ہیں تو انہیں بلاک کرنے کے بجائے ان سے بات چیت کرکے معاملے کو حل کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ نبیلہ سیلون خود ایک بڑا برانڈ ہے اور انہیں نادیہ حسین کی میک اپ کٹ سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

Back to top button