ماہرہ خان آج تک کوئی قابل تعریف کام نہیں کیا

اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا نے سپر اسٹار ماہرہ خان کی شوبز میں خدمات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ نے آج تک کوئی ایسا کام نہیں کیا کہ جو وہ ان کی دل سے تعریف کریں۔ انہوں نے ادکارہ ریما کو اپنا سینئر قرار دیتے ہوئے شکوہ بھی کیا کہ ریما کو میری فلم باجی کی ریلیز پر مجھے تحائف بھیجنے چاہیے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہ کرکے میرا دل توڑ دیا ہے۔
ایک انٹرویو میں میرا کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں مہوش حیات بہترین اداکارہ ہیں اور وہ کافی اچھا کام کر رہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں میرا نے مبہم انداز میں ماہرہ خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اچھا کام کرتی ہیں مگر انہوں نے کوئی ایسا بڑا کام نہیں کیا، جس وجہ سے وہ ان کی دل سے تعریف کریں۔ میرا نے ماہرہ خان پر بات کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیا اور ساتھ ہی انہوں نے ساتھی اداکاراؤں کے حوالے سے بات کرتے وقت بھی زیادہ بات کرنے سے گریز کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریما خان ان سے سینئر ہیں اور ان کی فلم باجی ریلیز ہونے کے بعد ریما کو چاہیے تھا کہ وہ ان کو مبارکباد دیتیں اور انکے لیے تحائف بھجواتیں۔ میرا نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 10 سال کی عمر میں ایک اشتہار کے ذریعے اداکاری کا آغاز کیا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے کس سال اداکاری کا آغاز کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اداکار شان کو مشورہ دیا کہ انہیں آگے آکر فلم انڈسٹری کی سیاست کی کمان سنبھالنی چاہیے۔ انٹرویو کے دوران میرا نے خواہش ظاہر کی کہ وہ ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں اور ساتھ ہی انکشاف کیا کہ وہ فلم ساز ندیم بیگ کی فلم میں جلد ہی ایکشن میں دکھائی دیں گی، تاہم انہوں نے فلم کا نام نہیں بتایا۔ بھارتی و پاکستانی فلم انڈسٹری میں فرق کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں میرا نے بتایا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکاروں کا خیال زیادہ رکھا جاتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے انکشاف کیا کہ جب وہ بھارت گئی تھیں تو انہیں جب تک ہی جان نامی فلم میں سیف علی خان کے ساتھ کام کی پیش کش ہوئی تھی جب کہ انہوں نے جھانسی کی رانی سمیت دیگر فلموں میں کام کےلیے بھی معاہدے کیے تھے۔
خیال رہے کہ جب تک ہے جاں فلم میں شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما نے کام کیا تھا جبکہ جھانسی کی رانی فلم میں کنگنا رناوٹ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ میرا نے دعویٰ کیا کہ انہیں دیگر کئی بھارتی فلموں میں کام کی پیش کش بھی ہوئی تھی مگر جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوئے تو انہیں بھارت سے پاکستان واپس آنا پڑا۔ خیال رہے کہ میرا 2003 اور 2004 میں بھارت گئی تھیں اور ان کی پہلی بالی ووڈ فلم نظر 2005 میں ریلیز ہوئی تھی۔ مذکورہ فلم کے بعد میرا نے بالی ووڈ کی دوسری فلم کسک میں بھی کام کیا تھا جو 2006 کے آغاز میں ریلیزہوئی تھی، اس کے بعد میرا نے تیسری فلم پانچ گھنٹے میں پانچ کروڑ میں بھی کام کیا تھا۔میرا نے تین بالی ووڈ فلموں میں کام کیا اور وہ وقتا فوقتا 5 سے 7 سال تک انڈیا سے پاکستان سفر کرتی رہیں اور انہوں نے بالی ووڈ فلم ساز مہیش بھٹ کے ساتھ بھی چند معاہدے کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button