ماہرین نے مسلز کی تکلیف میں مفید غذائیں بتادیں

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ مسلز کی تکلیف یا ان کے اکڑنے کا مسئلہ کافی تکلیف دہ ہوتا ہے۔مگر اچھی بات یہ ہے کہ اس کا علاج آپ خود بھی کر سکتے ہیں۔زیادہ جسمانی سرگرمیاں یا ورزش اور پانی کی کمی مسلز کے اکڑنے کا باعث بننے والی وجوہات ہیں۔اس سے بچنے کے لیے مسلز کی مالش اور اہم غذائی اجزا جیسے پوٹاشیم، سوڈیم، کیلشیئم اور میگنیشم سے بھرپور غذاؤں کا استعمال مفید ہوتا ہے۔
کیلے پوٹاشیم کے حصول کا اچھا ذریعہ ثابت ہوتے ہیں جبکہ اس پھل میں میگنیشم اور کیلیشیئم جیسے اجزا بھی موجود ہوتے ہیں۔شکر قندی میں بھی پوٹاشیم، کیلشیئم اور میگنیشم جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں۔دالوں اور بیجوں میں میگنیشم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ فائبر کا حصول بھی ممکن ہوتا ہے۔خربوزے میں پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ میگنیشم اور کیلشیئم جیسے اجزا بھی اس کا حصہ ہوتے ہیں۔
