متحدہ عرب امارات نے نماز عید کھلے مقامات پر ادا کرنے پر پابندی لگا دی
18 مارچ, 2026

متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی نماز کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جن کے مطابق نماز صرف مساجد کے اندر ادا کی جائے گی اور کھلے مقامات پر اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کے تحفظ اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ملک بھر کی مساجد میں عید نماز کے لیے مکمل انتظامات کر لیے گئے ہیں، جبکہ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل کریں۔
یو اے ای پرحملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق
دوسری جانب عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں آج اہم اجلاس منعقد ہوں گے، جن میں رویتِ ہلال کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
18 مارچ, 2026
